زلفی بخاری کی دورہ اسرائیل اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی تردید

28  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ پاکستانی اخبار نے

میرے دورہ اسرائیل کا دعویٰ کسی ”اسرائیل ذرائع” کی بنیاد پر کیا جبکہ اسرائیلی اخبار نے ”پاکستانی ذرائع” سے یہ دعویٰ کیا ، مجھے یہ سوچ کر تعجب ہو رہا ہے کہ آخر یہ خیالی پاکستانی ذرائع کون ہیں؟ بظاہر میں ہی ہوں جسے اس سارے معاملے سے دور رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں، اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئیر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا اور تل ابیب پہنچے اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی۔اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا، زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم زلفی بخاری نے ایک مرتبہ پھر سے اس دورے کی تردید کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…