نوازشریف کے پاس آزادی والا آپشن ختم

26  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس آزادی والا آپشن ختم ہو چکا ، گرفتاری کے بعد جیل بھیجا جائیگا ،جب تک نوازشریف واپس آکر سرنڈر نہیں کر تے سپریم کورٹ نہیں جا سکتے،مریم نواز کا نواز شریف کو شام کی فلائٹ سے واپس بلا لینے کا بیان اعتراف جرم کے مترادف ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ

نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ملک کی عدالت میں ٹرائل ہوا اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے، ان کے وکلا پیش ہوتے رہے اور بحث کے بعد عدالت نے میرٹ پر یہ فیصلہ دیا کہ ایک ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال اور دوسرے ریفرنس میں 10 سال کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ہے اور اب اپیلٹ فورم ہائیکورٹ ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اب وہ پٹیشن سپریم کورٹ آف پاکستان میں لے کر جائیں گے تاہم جب تک وہ پاکستان واپس آ کر سرنڈر نہیں کرتے وہ سپریم کورٹ آف پاکستان نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف ملک واپس آئیں گے تو ان کو گرفتار کیا جائیگا اور 24 گھنٹے کے اندر ان کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا اور ٹرائل کورٹ سے جیل میں لیٹر لکھا جائیگا کہ مفرور قیدی گرفتار ہو گیا ہے اور اس کو اب سزا کاٹنے کے لئے جیل میں بند کیا جائے، نواز شریف کو قبل از گرفتاری ضمانت نہیں مل سکتی البتہ پاکستان میں داخل ہونے کی ان کو عبوری ضمانت مل سکتی ہے کہ وہ عدالت کے سامنے سرنڈر کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نواز شریف کو شام کی فلائٹ سے واپس بلا لینے کا بیان اعتراف جرم کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے ایک ثابت شدہ حقیقت کو پہلی مرتبہ مہر تصدیق لگا کر تسلیم کر لیا ایک اعترافی بیان کے ذریعے کے نواز شریف بیمار نہیں تھے اور پوری قوم اور نظام کو دھوکہ دے کر وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…