آصف زرداری نے شہباز شریف کو تحفہ بھجوا دیا

24  جون‬‮  2021

لاہور(این این آئی) سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔آصف زرداری نے شہباز شریف کو آموں کی پیٹیاں ماڈل ٹاؤن کی رہائشگاہ کے پتے پر بھجوائی ہیں۔سابق صدر نے اس کے ساتھ شہباز شریف کے لئے نیک

تمناؤں کا بھی پیغام بھجوایا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مصالتی گروپ کچھ روز سے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کرانے کی کو ششوں میں بھی مصروف ہے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بلاول ہاؤس لاہور میں موجودگی کے دوران پیپلز پارٹی کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اعجاز ڈیال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اعجاز ڈیال نے دیگر کے ہمراہ گزشتہ روز آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس مو قع پر سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے مہر ظفر عباس لک بھی آصف زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ملکی سیاست میں ایک بڑی شخصیت کا نام ہے،پاکستانی سیاست میں ان جیسے تجربہ کار اور جراتمند رہنماؤں کا ہونا خوش آئند ہے۔گزشتہ روز سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی

ملاقات کے سوال پر کہا کہ سیاستدانوں کا اس طرح ملنا بہت خوش آئند ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس وقت میدان عمل میں ہے، آئندہ چند ہفتوں میں پیپلزپارٹی پنجاب سمیت ہر جگہ پوری آب و تاب کے ساتھ دکھائی دے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیم نو میں مخلص کارکنان کو عہدے دیں گے،بلاول بھٹو زرداری ہر اس گھر میں جائیں گے جہاں ماضی میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہراتا رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری وفاق،جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…