ادا کارہ حرا مانی کا اپنا کھانا خود گرم کرو نعرے کی حامی خواتین پر طنز

23  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)اداکارہ حرا مانی نے عورت مارچ کی حامی خواتین پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ باہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کیلئے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔حرا مانی ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں ۔حال ہی میں

اداکارہ حرا نے گاڑی میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں باہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کے لیے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے پاکستان میں رہنے والی خواتین کو باور کرایا کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کی ایک آواز پر ملازمائیں آپ کا کام کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب آپ گاڑی میں پیٹرول یا گیس بھروانے گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو وہاں پر بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی گاڑی میں گیس یا پیٹرول بھرتے ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ حرا مانی نے عورت مارچ کا مخصوص اور سب سے مقبول نعرہ لکھا اپنا کھانا خود گرم کرو۔دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر کا گلگتی انداز مداحوں میں مقبول ہوگیا۔عائشہ عمرجواپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ستیر کیلئے موجود ہیں نے شمالی علاقہ جات کے حسِین مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی تصاویر اپلوڈ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔اداکارہ نے پاکستان کے بلند ترین مقام پر واقع ہوٹل ایگل نیسٹ پر بھی مقامی ٹوپی پہنے تصویریں شیئر کیں ۔ایک اور پوسٹ میں عائشہ عمر نے گلگت کے مقامی لباس میں وہیں کی روایتی جیولری بھی زیب تن کیے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بلبلے میں ان کا یہ انداز جلد سامنے آئے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…