کرونا کی بھارتی قسم ’ڈیلٹا ‘ دنیا کیلئے خطرہ قرار دے دی گئی

21  جون‬‮  2021

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ‘‘ڈیلٹا’’ دنیا کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ‘‘ڈیلٹا’’ ہے جو بھارت سے شروع ہوئی اور اب تیزی سے دیگر

ممالک میں پھیل رہی ہے۔کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا دسمبر 2020 میں بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ ڈیلٹا نے بھارت اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ امریکہ میں بھی ڈیلٹا کے غلبے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔‘‘ڈیلٹا’’ کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور یہ صرف 6 ماہ کے عرصے میں 80 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ متعدد ممالک میں ڈیلٹا کے کیسز میں اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔اس سے قبل کورونا کی قسم ‘‘ایلفا’’ سامنے ا?ئی تھی جسے سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جا رہا تھا تاہم اب بھارت سے سر اٹھانے والی کورونا وائرس کی قسم ‘‘ڈیلٹا’’ کو دنیا کے لیے سب سے خطرناک تصور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے ڈیلٹا کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سابقہ اقسام سے 43 سے 90 فیصد تک زیادہ متعدی ہے اور اس کے پھیلاؤ کی رفتار 30 سے 100 فیصد تک ہو سکتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…