عبدالستار ایدھی کا قد آ ور مجسمہ نصب کر دیا گیا

18  جون‬‮  2021

کوئٹہ (آن لائن، این این آئی) کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے میں ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا قدر آور مجسمہ نصب کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں عبدالستار ایدھی کا مجسمہ انہی کے نام سے منسوب چوک پر نصب کیا گیا ہے، عبدالستار ایدھی کا مجسمہ معروف آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے تیار کیا۔

عبدالستار ایدھی کا مجسمہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے نصب کیا گیا۔اسحاق لہڑی کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی گراں قدر سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا۔پی پی ایچ آئی انتظامیہ کے مطابق مجسمے کا مقصد عبدالستار ایدھی کو گراں قدر سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔دوسری جانب آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور زلزلے کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے

الیکشن کا شیڈول تین دن کے اندر جاری کرنے اور الیکشن کے لئے پولینگ 17 جولائی کو کرانے کا حکم جاری بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن جو کہ ایک سال کے عرصہ کے لیے ہوتے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ہائی کورٹ بارکے الیکشن کا انعقاد نہیں کیا گیا گزشتہ سال ستمبر میں بلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ کے الیکشن

بروقت منعقد کرانے کے لئے ہائی کورٹ بار کو وقتاً فوقتاً احکامات دیتے رہے لیکن اس پر ہائی کورٹ بار مسلسل بلوچستان بار کونسل کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہے آخر کار بلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن بورڈ کی تشکیل دیکر ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے لئے باقاعدہ شیڈول بھی

جاری کر دیا تھا اس شیڈول کو ہائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ نے پاکستان بار کونسل میں چیلنج کیا تھا اور گزشتہ آٹھ مہینوں سے ہائی کورٹ بار پاکستان بار کونسل کی جانب سے اسٹے پر اپنے امور چلا رہے تھے آج پاکستان بار کونسل کی اپیلٹ کمیٹی برائے بلوچستان نے ہائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ کی اپیل پر سماعت کی

اور فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان بار کونسل نے ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے سلسلے میں پہلے سے تشکیل شدہ الیکشن بورڈ کو حکم صادر کیا کہ وہ تین دن کے اندر باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کرے اور ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے لیے پولینگ 17 جولائی مقرر کردی اور اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے اپیلٹ کمیٹی نے

بلوچستان بار کونسل کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی کورٹ سبی اور تربت سرکٹ بینچز کے الیکشن کا انعقاد بھی فوراً کروائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ڈسٹرکٹ بارز کے الیکشن بھی جلد سے جلد اور بار کونسل ایکٹ اور رولز کے تحت ہر سال بروقت الیکشن منعقد کرانے کے لیے اور بار کونسل کے ایکٹ اور رولز پر عملدرامد کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے تاکہ بار میں جمہوری روایات کا تسلسل جاری رہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…