پی آئی اے نے خطے میں اہم اعزاز حاصل کر لیا

17  جون‬‮  2021

کراچی( آن لائن) قومی ایئرلائن( پی آئی اے) خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی ، پی آئی اے نے پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں سمیت دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے اپنے عملے کی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیا ہے جبکہ فرنٹ لائن ورکزکی مرحلہ

وارویکسی نیشن کاعمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں ،دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کیا ہے۔اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے مکمل طورپرمحفوظ عملے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن گئی ہے،تمام حفاظتی اقدامات پرمکمل طورپرعمل کیاجارہاہے،پی آئی اے انتظامیہ ،مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔دوسری جانب پاکستان اور چین کے مابین 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز خریداری کے معاہدے طے پاگئے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ہے، ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، چین سے 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے، سائینوفارم پاکستان کو دسمبرتک مرحلہ وار ویکسین فراہم کرے گی، جب کہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کا معاہدہ طے پایا ہے،

پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز کی خریداری کی ہے۔واضح رہے کہ 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی، اجلاس میں 1 ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…