آموں کے درختوں سے پرانا عشق سعودی شہری کو کاشت کے میدان میں لے آیا

17  جون‬‮  2021

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے صوبے جازان میں ایک سعودی شہری نے 31 برس اسکول میں تدریس کے پیشے سے وابستہ رہنے کے بعد آم کی کاشت کا سہارا لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعوی شہری یحیی النعمی نے اپنے فارم میں آم کی زراعت کی اور اس

سے بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کی۔ النعمی نے بتایا کہ انہیں آم کا درخت کاشت کرنے سے عشق ہے۔ النعمی نے مزید بتایا کہ میں نے تعلیم کے پیشے میں 31 برس گزارے۔ میں اپنے فارم میں آم کے درخت کاشت کرنے کے حوالے سے معلومات لیتا رہا۔ یہاں تک کہ میں ریٹائر ہو گیا اور پھر آم کی کاشت کے حوالے سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا۔ آم کے درخت کو انتہائی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی کاشت دشوار اور بڑے اخراجات کی حامل ہے۔ اب مجھے آم کی کاشت کے میدان میں آئے ہوئے 19 برس سے زیادہ بیت چکے ہیں۔ اب مجھے اس حوالے سے کافی تجربہ حاصل ہو چکا ہے۔جازان صوبے کے لوگوں میں زراعت اور کاشت کاری کا بڑ رجحان ہے جو انہیں اپنے باپ دادا سے ورثے میں ملا۔ ان میں کافی لوگ ابھی تک اس پیشے سے وابستہ ہیں اور وہ اپنے کھیت یا زرعی اراضی کو چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچتے۔النعمی کے مطابق انہوں نے آم کی کاشت کا آغاز 1200 درختوں سے کیا تھا۔ آج ان کے فارم کی ایک دن کی پیداوار کم از کم ایک ٹن ہے۔ بعض مرتبہ یہ 3 ٹن تک بھی پہنچ جاتی ہے۔النعمی نے بتایا کہ ان کے فارم میں آموں کی 23 اقسام کاشت ہوتی ہیں جب کہ صوبے میں آموں کی 60 سے زیادہ اقسام ہیں۔ ان میں اعلی، درمیانے اور بہتر درجے کی کوالٹی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…