دنیا کے سمندروں میں ایک اور کا اضافہ

10  جون‬‮  2021

واشنگٹن(آن لائن ) دنیا کے سمندروں میں ایک اور کا اضافہ، باضابطہ طور پر 5 ویں سمندر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر 8 جون کو نیشنل جیوگرافک نے باضابطہ طور پر سدرن اوشین (بحر منجمد جنوبی) کو زمین کا 5 واں سمندر قرار دینے کا اعلان

کیا۔گزشتہ صدی سے نیشنل جیوگرافک میگزین دنیا کے سمندروں کا نقشہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے اور اب پہلی بار اس نے سمندروں کے ایک نئے حصے کو نقشے میں الگ کیا ہے۔ تو اسے نئی شناخت کیوں دی گئی؟ اس کا جواب ہے کہ اس خطے کا پانی دیگر سمندروں سے اتنا مختلف ہے کہ اسے نئی ماحولیاتی شناخت دی جاسکتی ہے۔سدرن اوشین میں حیران کن حد تک تیز بحری کرنٹ موجود ہے جو اسے شمالی سمندروں کے پانیوں سے الگ کرتا ہے۔اس کرنٹ کا بہاؤ تیز اور مغرب سے مشرق میں انٹارکٹیکا کے ارگرد حرکت کرتا ہے۔اپنی سرحد کے اندر اس سمندر کا پانی دیگر کے مقابلے میں کم نمکین اور زیادہ ٹھنڈا ہے جس کی بدولت انٹارکٹیکا کا درجہ حرارت مخصوص سطح تک برقرار رہتا ہے جبکہ گرم پانی کو دور بہادیتا ہے۔نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے بحری سائنسدان سیتھ سائکورا بوڈی نے نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ وہاں موجود ہر ایک کو یہ وضاحت کرنے میں مشکل ہوتی ہے کہ یہ سمندر اتنا حیران کن کیوں ہے مگر وہ اس بات سے متفق ہیں کہ یہ دیگر سے الگ ہے۔جغرافیہ کی تعلیم میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ یہ یاد رکھنے کی ضروت ہے کہ یہ نیا سدرن اوشین موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں بہت اہم ہے۔اس کے پانیوں اور انٹارکٹیکا پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں زیادہ جاننا بہت اہم رکھتا ہے۔تو اگلی کوئی آپ سے پوچھے کہ دنیا میں کتنے سمندر ہیں اور ان کے نام کیا ہیں تو یاد رکھیں کہ اب یہ تعداد 4 نہیں بلکہ 5 ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…