لاہور،40 سالہ شخص نے اسلام قبول کر لیا نومسلم محمد طاہر نے کس واقعے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا؟

9  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیروز پور روڈ کے رہائشی طاہر بھٹی نے اسلام قبول کر لیا جس کا نیا نام محمد طاہر رکھا گیا ہے۔محمد طاہر ایک سینئر وکیل کے دفتر میں ملازمت کرتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نومسلم محمد طاہر نے بتایا کہ اپنی بیوی کی وفات کے بعد وہ کافی

افسردہ رہتا تھا، جب اس نے اسلام قبول کیا تو اس سے کچھ روز قبل رات کو سوتے ہوئے آنکھ کھلی تو دیکھا کہ کمرے میں روشنی ہی روشنی ہے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا مگر یہ آواز سنائی دے رہی تھی کہ میں ہوں۔۔۔، میں ہوں۔۔۔،میں ہوں۔نومسلم طاہر کے مطابق جب یہ روشنی نظر آئی تو تبھی اس کا بیٹا بھی اٹھ بیٹھا اور اس روشنی سے متعلق پوچھنے لگا مگر تبھی اچانک روشنی غائب ہو گئی۔ اس شخص نے مزید بتایا کہ اس کی مرحومہ اہلیہ مسلمان ہونا چاہتی تھی مگر قدرت نے اسے موقع نہیں دیا اور وہ اسی چاہت کے ساتھ فوت ہو گئی۔اس شخص نے بتایا کہ اس کے بچے، والدہ، بھائی اور بہن سب اس کے فیصلے سے متعلق جانتے ہیں اور سب نے اس کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔محمد طاہر جس سینئر وکیل کے پاس کام کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ جب طاہر نے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا اس پر کوئی دبا ئوہے جس پر اس نے انکار کیا تو اسے سوچنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا گیا۔ جب اسے دوبارہ پوچھا گیا تو وہ اپنے فیصلے پر قائم تھا جس پر اسے کلمہ پڑھوا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…