”ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے جو اگلی نسلوں کا سوچ رہا ہے“ ابرار الحق

6  جون‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جب ابرار الحق کو مدعو کیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ آج ہمیں ایک ایسا لیڈر ملا جو جنریشنز کی سوچ رہا ہے جو سیلاب روکنے کی سوچ رہا ہے، ایکو سسٹم کی سوچ رہا ہے، مجھے وہ لوگ بھی

یاد آ رہے تھے جو سیلاب لانگ شوز پہن کر اس وقت صرف تصویر کھنچواتے تھے، امید ہے اللہ تعالیٰ ایسا ویژن برقرار رکھیں گے اور ایسے پروگرامز چلتے رہیں گے اور آج دنیا میں جو عزت ملی ہے پاکستان کو کہ ہم عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کانفرنس کی میزبانی اور وزریر اعظم عمران خان کو کانفرنس کی صدارت کیلئے منتخب کرنا موجودہ حکومت کی اس ضمن میں کی گئی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے،موسمیاتی خطروں سے نبرد آزما ممالک میں شامل ہونے کے باوجود پاکستان مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، بلین ٹریز منصوبہ دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے اور کئی ممالک ہماری پیروری کر رہے ہیں۔عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بلین ٹریز سونامی منصوبہ بظاہر ایک مشکل ہدف ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے عزم اور کڑی نگرانی کی وجہ سے یہ منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور انشا اللہ ہم اپنے ہدف کو حاصل کریں گے۔انہی کاوشوں کی وجہ سے اقوام متحدہ اور ورلڈ اکنامک فورم جیسے اداروں نے بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا بلکہ کئی ممالک نے بھی اپنے ممالک میں ایسے شروع کئے

ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پانچ برسوں میں تین ارب درخت لگالیں گے اور قوی امید ہے کہ آئندہ حکومت بھی ہماری ہو گی اور ہم مکمل ہدف حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے ملکی اور عالمی سطح پر اتنی توجہ اور اہمیت حاصل کر لی ہے اب یہ منصوبہ بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے آگے بڑھتا رہے گا،بلین ٹریزمنصوبہ دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…