اگر آپ گاڑی خریدنے کے خواہش مند ہیں تو کچھ انتظار کر لیں،بڑی خوشخبری دستک دینے کو تیار

6  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی )اگر آپ گاڑی خریدنے کے خواہش مند ہیں تو کچھ انتظار کر لیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان متوقع، 800 سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سال کے مالی بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان متوقع ہے جس

سے 800 سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے ۔ ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائعکے مطابق بجٹ میں حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر عائد امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کم کیے جا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ خاص طور پر متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔اوپن لیٹر پر گاڑی ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور تب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافیہوتا رہا۔ ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ چکی تھی لیکن اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے لیکن پھر بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک کا

اضافہ ہوا۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان میں سے اکثر کے سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی کرنے سے اور ڈالر میں کمی آنے سے نئی گاڑیوں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی آئی گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…