زمان ٹائون کی رہائشی لڑکی کے قتل کا معمہ حل قاتل عاشق نکلا ، وجہ کیا بنی ؟ افسوسناک انکشاف

2  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا بند سے ملنے والی لڑکی کا قتل محبت میں ناکامی کا شاخسانہ نکلا۔پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا جو مقتولہ کا پڑوسی ہے اور اس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا،ملزم کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔ زمان ٹائون تھانے کے علاقے قیوم آباد سی ایریا مسیحی قبرستان

کے قریب بند سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ رات گئے لڑکی کی شناخت 22 سالہ انیتا کنول دختر محمد اعظم کے نام سے کرلی گئی تھی جو کورنگی سیکٹر 51 بی کی رہائشی تھی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی،جس کے دوران زمان ٹائون پولیس نے 24 گھنٹے سے قبل مقتولہ انیتا کنول کے قتل میں ملوث ملزم حسن ولد شاہ محمد کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ کا پڑوسی ہے جس نے انیتا کنول کو محبت میں ناکامی پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔گرفتار ملزم حسن نے گزشتہ روز آخری مرتبہ مقتولہ کو بلایا تھا۔ انیتا نے شاکر نامی لڑکے سے دوستی کرلی تھی۔ گرفتار ملزم حسن نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ شاکر سے متعلق اسے اور انیتا کے گھر والوں کو بھی پتا تھا، 12 سال سے انیتا اور میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ میں نے اسے گھر سے ملنے کیلئے بلایا اور ساتھ لے گیا۔حسن نے کہا کہ میں نے انیتا

سے پوچھا فیصلہ کیا کرنا ہے،میرے ساتھ رہنا ہے یا جانا ہے پستول میرے ہاتھ میں تھی اور چوٹ لگنے سے میرے پیر سے خون نکل رہا تھااس نے میرے پیرسے نکلتے خون پر ٹشو رکھا تو میرا دل موم ہوگیامیں نے پستول اپنے سینے پر رکھی۔ملزم نے کہا کہ انیتا نے اس سے کہاکہ

تمہارے اندر اتنی ہمت نہیں اسی دوران ہماری ہاتھا پائی ہوئی اور اسے دو گولیاں لگیں، میں وہاں سے اس کا پرس لیکر بھاگا ، ایک جگہ پستول دوسری جگہ موبائل فون پھینکاپھر ایک گھنٹے بعد میں واپس گیا اور اس کی لاش کے پاس شناختی کارڈ پھینکے۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے

لگا اگر انیتا کی لاش ایسی ہی پڑی رہی تو اس کو کوئی نہیں پہچانے گا اسے سکون نہیں آرہا تھا،اس لیے پہچان کی خاطر اس کا شناختی کارڈ لاش کے ساتھ رکھا۔ملزم نے بتایاکہ اسے بہت پچھتاوا ہورہا ہے اس سے بہت بڑی غلطی ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…