پاکستان نے افغانستان پر بمباری کیلئے امریکہ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چینی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ

2  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان نے امریکی جنگی جہازوں کو طالبان کے خلاف افغانستان میں لڑنے والی فورسز کی مدد کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چینی اخبار سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے

دعویٰ کیا ہے کہ 20 سال پرانے معاہدے کی تجدید نو کے بعد دیکھا گیا ہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے مئی کے پہلے ہفتے میں کم از کم ایک بار افغان صوبے ہلمند میں طالبان پر بمباری کی ہے۔ اس بارے میں پاکستان کے کئی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر بھی بات کی ہے۔ پاکستانی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ نے شمسی ایئر بیس تک دوبارہ رسائی کی درخواست کی تھی۔ یہ ایئر بیس چین کے زیر انتظام گوادر کی بندرگاہ سے 400 کلومیٹر شمال مغرب کی طرف واقع ہے۔اخبار نے اسلام آباد میں مقیم دو اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن حکام نے مارچ میں اس وقت شمسی ایئر بیس کے استعمال کی اجازت مانگی تھی جب ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ امریکہ نے اسی عرصے کے دوران ازبکستان اور تاجکستان سے بھی اڈے مانگے تھے تاکہ 11 ستمبر کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان پر نظر رکھی جاسکے تاہم دونوں ملکوں نے امریکی درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے امریکہ کو 2002 میں شمسی ایئر بیس کے ساتھ ساتھ جیکب آباد میں موجود بیس بھی استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…