کیا واقعی چکن میں کورونا موجود ہے؟ فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

30  مئی‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی ) مرغی کے گوشت میں ایڈینو اور کورونا وائرس کی موجودگی کا معاملہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل نے مرغی سے انسانوں میں کورونا وائرس کی منتقلی کے امکان کو رد کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سائنٹیفک

پینل نے معاملے کی تحقیق کی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرغی کا گوشت انتہائی درجہ حرارت پر پکنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہیں بن سکتا۔ پاکستان میں آج کل مرغیوں میں مختلف بیماریاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ رانی کھیت،برڈ فلو اور ایڈینووائرس جیسی بیماریاں مرغیوں میں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریسرچ کے مطابق بیماریوں کی وجہ سے مرغیوں میں نزلہ، زکام،گردن کا مڑنا،نمونیہ اور سانس میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ انسانی جسم میں ان بیماریوں کے داخل ہونے یا مضر اثرات ظاہر ہونے کے کوئی سائنسی ثبوت نہیں۔کورونا وائرس کو رانی کھیت،برڈ فلو یا ایڈینو وائر س سے ہرگز منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت میں کورونا وائرس کی موجودگی کسی بھی طرح ثابت نہیں۔تحقیق کے مطابق مرغی گوشت میں کسی بھی قسم کا وائرس تیز درجہ حرارت پرپکنے سے تلف ہو جاتاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…