پاکستانی پاسپورٹ آفس میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کیے جانے لگے، تہلکہ خیز انکشاف

28  مئی‬‮  2021

پشاور (این این آئی)پشاور پاسپورٹ آفس میں غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھاری رقوم لے کرپاکستانیوں کے شناختی کارڈ پربے شمارجعلی پاسپورٹ جاری کیے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون سمیت 5 اہلکار کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب عام افرادکے

شناختی کارڈ کا ڈیٹا استعمال کرنے پر ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی حکومتی یقین دہانیاں کی ذیلی کمیٹی نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کی اجلاس میں عدمِ شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید وہ کمیٹی کے اختیارات سے لا علم ہیں۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر محترمہ سائرہ بانو، ایم این اے کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پاکستان ٹیلی ویڑن، ریڈیو پاکستان اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ان ملازمین جنہوں نے بجٹ سیشنز 19-2018 اور 20-2019 کے دوران قومی اسمبلی میں فرائض سرانجام دیئے تھے اْن کو اعزازیہ کی ادائیگی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے کمیٹی کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے ملازمین کو اعزازیہ نہ دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو تقریباً 700 ملین روپے پی ٹی وی کے صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول ہوتے ہیں مگر بار بار ہدایت کے باوجود گذشتہ تین سال سے پی ٹی وی مسلسل حکم عدولی کر رہا ہے اور اسمبلی میں کیے گئے حکومتی اعلان اور اس کے بعد مجلسِ قائمہ کی طرف سے دی گئی بار بار کی ہدایات کے باوجود ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیا گیا۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی نے پہلے ہی

ہدایات کر رکھی ہے کہ 15 ملازمین کو فی الفور اعزازیہ دیا جائے۔ مگر وہ بھی نہیں دیا گیا۔ چنانچہ مجلس قائمہ نے ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے جو رقم پی ٹی وی کو وصول ہوتی ہے وہ فی الفور وزارت خزانہ وصول کرنا شروع کر دے۔ اور حقدار ملازمین کو اعزازیہ دینے کے بعد بقیہ رقوم پی ٹی وی کو دی جائیں۔

مجلسِ قائمہ کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم ڈی، پی ٹی وی کو ذاتی طور پر مجلسِ قائمہ کے اجلاس میں آنے کا کہا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے، چنانچہ ذیلی کمیٹی نے ہدایت کی کہ اگر آئندہ اجلاس میں ایم ڈی، پی ٹی وی ذاتی طور پر اجلاس میں نہ آئے تو اْنہیں پولیس کی مدد سے اجلاس میں حاضر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…