پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کے معاملے پر ایک بار پھر گو مگو کی کیفیت ختم ، رمیز راجہ نے اندر کی خبر دیدی

27  مئی‬‮  2021

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کے معاملے پر ایک بار پھر گو مگو کی کیفیت ختم ہوگئی اور تین بجے روانگی کا اعلان کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے مستقبل پر خدشات جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی۔ذرائع کے مطابق امارات کے حکام کی جانب سے

پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے تھے جن میں ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی ، ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا تاہم انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ ختم ہوگئی جس میں فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقا کی چارٹر فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر آگاہ کیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے طلب کی گئی ایمرجنسی میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا گیا۔پی سی بی کے مطابق کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی، جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں جائیں گے، تمام مشکلات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن آپشن بروئے کار لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ابوظبی روانگی کے لیے لاہور

سے چار افراد کے ویزے اب تک نہیں آئے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بقیہ میچز کے لیے متبادل وینیو کے لیے 2 گھنٹے مانگ لیے تھے۔ذرائع کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے کریو کو ابوظبی داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور اس سلسلے میں ابوظبی کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ملک کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لایا جائیگا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے براڈ کاسٹرز کو ابوظبی لانے کے آپشن پر بھی غور شروع کردیا ہے دوسری جانب رمیز راجہ نے تین بجے فلائٹ کا ٹائم بتادیا ۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…