اب کسی کو شناختی کارڈ کی کاپی دینی ہوتو کیسے دیں؟ بڑا اعلان کردیا گیا

27  مئی‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )شناختی کارڈ کسی بھی شخص کی شناخت کا بہت بڑا ذریعہ ہوتا ہے جبکہ اکثر اوقات ہمیں ثبوت کے طور پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینا پڑتی ہے جبکہ بعض اوقات جس کو شناختی کارڈ کی کاپی دی جاتی ہے وہ اس کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے تاہماب ایک اہم

خبر آئی ہے جوپنجاب انفارمیشن کمیشن نے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس میں شناختی کارڈ کی کاپی نمبر پر کالی سیاہی پھیر کر دی جائے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے احکامات ایک درخوا ست پر نوٹس لیتے ہوئے جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق چونکہ شناختی کارڈ نمبر سے حساس معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جہاں شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہونمبرپر کالی سیاہی پھیر دی جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیصل بینک لمیٹیڈ نے اپنے صارفین کے لیے ڈیجیٹل صلاحیتوں سے لیس طریقہ ہائے کار متعارف کرانے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرحد پار رقم کی تیز، محفوظ اور آسان ادائیگی کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کمپنی ریپل سے اشتراک کا معاہدہ کر لیا ہے۔اس معاہدے پر فیصل بینک لمیٹیڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کی زیرنگرانی دستخط کیے گئے جس کے ساتھ ہی فیصل بینک عالمی سطح پر ریپل کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بننے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے۔اس تقریب میں دونوں آرگنائزیشنز کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…