وزیراعظم نے رنگ روڈ منصوبے پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے

22  مئی‬‮  2021

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے،یہ ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،احتسابی عمل سے گزرنے کیلئے تیار ہیں،خود کو کلیئر کرائیں گے،پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکی ہے،تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہے،لیڈر صرف ایک عمران خان

ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔غلام سرور نے کہا کہ ، وزیراعظم عمران خان سے ہی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوائیں گے، رنگ روڈ سے متصل کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے میرا کوئی تعلق ہے نہ کوئی میری زمین، احتساب سے سب کو گزرنا ہوگا اور خود کو کلئیر کرانا ہو گا پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ ہے نہ کوئی فارورڈ بلاک پی ٹی آئی ایک ہے جس کا لیڈر ایک عمران خان ہے، پی ڈی ایم کے درمیان بھی ہم آہنگی نہیں ہے پی ڈی ایم اپنی مو ت آپ مری ان کی کوئی ایک سوچ نہیں تھی ہم نے کہا تھا کہ پی ڈی اے ایم ہر انتخاب میں حصہ لے گی ان کے پا س اب کھیلنے کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کا تاثر دیا جا رہا ہے لیکن پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ ہے نہ کو ئی فارورڈ بلا ک گلے شکوے جمہوریت کا حسن ہیں پی ٹی آئی ایک ہے ایک رہے گی اور اس کا لیڈر بھی ایک ہے جس کا نام عمران خان ہے ۔ جہانگیر ترین نے خود کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی میں ہیں ایک گھر کی طرح پی ٹی آئی میں بھی اختلاف ہو سکتے ہیں۔ احتساب کا عمل سب کیلئے یکساں ہو گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی جہانگر ترین خود کو بے قصور

ٹھہرانے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میں نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کیا میر ا کسی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق ہے نہ میری رنگ روڈ کے ساتھ کوئی زمین ہے کابینہ میں کہا کہ انکوائری ٖضرور کریں اور جو ذمہ دار ہو اس کے خلاف کاروائی ہو نی چاہیئے، رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کیلئے نہایت اہم اور قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اسے سیاست کی نذر نہیں ہونے دینگے اسی سال منصوبے کو شروع کروائیں گے اور وزیراعظم عمران خان سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…