گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری کم ہو گئی وجہ بھی سامنے آگئی

18  مئی‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری کم ہو گئی، اپریل کے دوران کاریں مارچ سے 17 فیصد اور موٹر سائیکل 12 فیصد کم فروخت ہوئے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے

دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 14 ہزار 435 کاریں فروخت ہوئیں، مارچ میں 17 ہزار 105 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ گزشتہ سال اپریل میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت مکمل طور پر بند رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران 333 بسیں اور ٹرک فروخت ہوئے جو مارچ کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہیں، 1ہزار 101 جیپیں اور 1 ہزار 697 پک اپ فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بالترتیب 34 فیصد اور 17 فیصد کم ہیں جبکہ ٹریکٹروں کی خریداری 19 فیصد کی کمی سے 4 ہزار 501 رہی۔اپریل میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 49 ہزار 368 موٹر سائکل اور تھری وہیلر فروخت ہوئے، جو مارچ سے 12.4 فیصد کم ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپریل میں آٹو سیکٹر کی پیداوار میں کمی اور رمضان المبارک کے آغاز کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…