رنگ روڈ منصوبہ عمران خان اور عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا گیا

16  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا ‘مرکزی مجرم’ وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ کسی مزید انکوائری کی ضرورت نہیں ، ثبوت عوام کے سامنے ہیں ، عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے رنگ روڈ منصوبے میں بھی ‘چالاکی’ سے

وہی کچھ کیا جو چینی، آٹا سکینڈل سبسڈی میں کیا ،یہ تسلسل ہے کہ چوری کے حکم دو، پھر دیہاڑی لگاو، افسروں سے کام کراو اور پھر ان کو قربانی کا بکرا بنائو۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے 4 فروری 2021 کو رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلیوں کی خود منظوری دی، پھر خود ہی انکوائری کرائی؟ واہ عمران صاحب واہ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنے ہی دئیے ہوئے حکم کی انکوئیری کیوں کروا رہے ہیں ، حکم دے کر کس فائدہ دیا اور منصوبہ روک کر کس کو فائدہ دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکم عمران خان دیں ، بزدار صاحب عمل کرنے کے احکامات دیں اور قربانی سرکاری افسر کیوں دیں؟ ،دیہاڑی دارتو دیہاڑی لگا کر چلے جائیں گے ، بعد میں سرکاری افسران اور بیوروکریسی پھنس جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بیورکریسی اور سرکاری افسران ان دیہاڑی داروں کے احکامات نہ مانیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور عثمان بزدار نے رنگ روڈ کی ری الائینٹمنٹ کا حکم دے کر دیہاڑی لگائی اور اب منصوبہ روک کر متعنازہ بنا پھر دیہاڑی لگا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پہلے حکم دے کر اور اس پر عثمان بزدار کے ذریعے عمل کراکے دیہاڑی

لگائی، پھر انکوائری اور عملدرآمد روک کرایک اور دیہاڑی لگائی ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی جعلسازی، جھوٹ اور دیہاڑی کا پردہ آپ کے28جنوری 2021 کے اپنے حکم نامے اورسرکاری دستاویز نے فاش کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر مسلط وزیراعظم اور اس کی پوری کی پوری کابینہ دیہاڑی دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور کابینہ ہر صبح بیدار ہوکر منصوبوں سے دیہاڑی لگاتے

ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خود حکم دے کر، اپنے کٹھ پتلی عثمان بزدار سے عمل کرایا، افسروں سے تمام کام کروایا اور اب افسروں کو قربانی کا بکرا بنارہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اٹک موڑ اور پسوال موڑ کی خود ہی منظوری دی، پھر خود ہی مکر گئے، کس کو بے وقوف بنارہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ قوم یہ تسلسل آٹا چینی چوری، گندم چینی کی امپورٹ اور ایکسپورٹ، ایل این جی کی دیہاڑیوں میں بھی دیکھ چکی ہے ،لگائیں اب عمران صاحب اور عثمان بزدار کو ہتھکڑی، کریں طاقت ور کے خلاف کارروائی؟

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…