پاکستان میں بلیک آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی بجلی واپس نکال لی 30منٹ میں پانچ کروڑ میمز کا ریکارڈ قائم

10  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن )ملک بھر میں پاور بریک ڈائون کو بھی پاکستانیوں نے مذاق بنا دیا ہے ، ملک میں بجلی کے سب سے بڑے بریک ڈائون کے بعد سوشل میڈیا پر بلیک آئوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صرف 30 منٹ میں 5 کروڑ میمز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ نجی ویب سائٹ پڑھ لو

کے مطابق بریک ڈائون کے بعد صرف 30 منٹ میں 5 کروڑ میمز بنائی گئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹس کیے گئے جن سے یہ تاثر گیا کہ قوم نے بریک ڈائون کو مذاق میں ڈال دیا ہے۔ زید حامد اور شہباز گل کی نوک جھونک بھی قابل ذکر رہی اور زید حامد اپنے ٹوئٹ کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ سوشل میڈیا پر زید حامد، مارشل لا اور لوڈشیڈنگ بھی ٹرینڈبنے رہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی جانے والی بجلی واپس نکال لی ہے۔ملیحہ ہاشمی نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی بجلی واپس نکال لی ہے” – احسن اقبال صاحب کا متوقع بیان ۔بلیک آئوٹ کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ عمران خان نے سب کی ایک ساتھ بجلی بند کر کے امیر اور غریب کا فرق مٹا دیا: یوتھیا لاجک ۔معصوم کاشف نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ بجلی کا بریک ڈائون ہمیں کالم لکھنے

سے روکنے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ اندھیرے میں ہمیں کچھ نظر نہ آئے، ہم کالم نہ لکھ سکے اور انقلاب نہ آئے یہ حکومت مکمل ناکام ہے سلیم لفافی، حامد غدار میر، سرکاری حاجن عاصمہ شیرازی کا مشترکہ بیان۔جبکہ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ میں تو لفافوں کو دیکھ رہا ہوں۔کہ کیسے اندھیرا ہوتے ہی ان کے اندر کے جذبات ، خواہشات اور احساسات باہر آئے۔ انکی بھی کیا زندگی ہے ہر وقت برے وقت کی خواہش کرتے ہیں۔ انشاللہ نا مراد ہی رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…