آپ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں لیکن اپنے تاجروں کو پھینٹا لگا رہے ہیں، تاجروں کا شٹرڈاؤن اور مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کیا گل کھلائے گا، جاوید چودھری کا تجزیہ

9  اکتوبر‬‮  2019

ہمیں یہ بھی ماننا ہو گا وزیراعظم کو ملک کی معاشی حالت کا بخوبی اندازہ ہے‘ یہ دنیا کے جس ملک میں بھی جاتے ہیں یہ وہاں کے صنعت کاروں‘ بزنس مینوں اور تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں‘ مجھے لگتا ہے یہ دل سے چاہتے ہیں دنیا بھر سے لوگ آئیں اور پاکستان میں سرمایہ لگائیں

لیکن سوال یہ ہے آپ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں لیکن آپ کے اپنے بڑے بزنس مینوں کی حالت یہ ہے یہ ریلیف کے لیے آرمی چیف کے پاس جا کر دہائیاں دیتے ہیں جب کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے تاجروں نے بھی آج اسلام آباد میں دھرنا دے دیا‘ یہ ریڈزون تک جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں طاقت کے ساتھ روک دیا، آپ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں لیکن اپنے تاجروں کو پھینٹا لگا رہے ہیں‘ دنیا حکومت کی دعوت کو کتنا سیریس لے گی‘ تاجروں نے 28 اور29 اکتوبرکو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا‘ تاجروں کا شٹرڈاؤن اور مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کیا گل کھلائے گا جب کہ حکومت آج بھی دعویٰ کر رہی ہے، مولانا مارچ کرنے نہیں آئیں گے، مولانا فضل الرحمن بھی پُر یقین ہیں اور وزیر داخلہ بھی‘ دونوں کے یقین کی کیا وجہ ہے؟ حکومت نے مولانا سے گفتگو کے لیے بیک چینل بھی کھول دیا ہے‘ یہ چینل کتنا پُر اثر ثابت ہوگا۔ اور وزیر داخلہ بھی‘ دونوں کے یقین کی کیا وجہ ہے؟ حکومت نے مولانا سے گفتگو کے لیے بیک چینل بھی کھول دیا ہے‘ یہ چینل کتنا پُر اثر ثابت ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…