عوام گیلکسی ٹائپنگ جابز کمپنی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں، انتباہ جاری

12  جولائی  2019

اسلام آباد (آن لائن) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گیلکسی ٹائپنگ جابز(سنگل ممبر پرائیویٹ لمیٹڈ) کمپنی اپنی ویب سائٹ پر مختلف سرمایہ کاروں کی سکیموں کو متعارف کروا کرعوام سے غیر قانونی طور پر ڈیپازٹ اکھٹا کرنے میں ملوث ہے۔ یہ کمپنی بھاری منافع اور فوائد کا لالچ دے کر عوام کو سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرتی ہے۔ اس کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر یہ دعوی ٰکر رکھا ہے کہ یہ کمپنی ایس ای سی پی کی منظور شدہ ہے۔ اس بات کی وضاحت کی جاتی ے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پیسے

رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ کمپنی کو عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کی اجازت ہے یا اس کی تمام سرگرمیاں قانونی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایس ای سی پی پریس ریلیز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو آگاہ کرچکا ہے کہ اس کمپنی کو عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے ایسی تمام سکیمیں جن میں عوام سے بغیر اجازت اور منظوری کے فنڈز اکٹھے کئے جاتے ہیں، غیر قانونی ہیں ایس ای سی پی حکام کے مطابق اس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عوام کو ایک بار پھر انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس قسم کی غیرسکیموں سے گمراہ نہ ہوں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…