عمران خان کودورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ان ممالک کے حکمران کیا کچھ دے سکتے ہیں؟کیا مانگاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

18  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس معاملے پر بات کی جائے گی، دورے کے موقع پر وزیراعظم اور ان کا وفد معاشی معاملات پر بات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد پرْامید ہے کہ سعودی عرب سے یہ سہولت مل جائے گی، سعودی عرب نے ادھار تیل فراہم کردیا تو یو اے ای سے بھی یہ سہولت مل سکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر

سعودی عرب پہنچ گئے ۔رپورٹس کے مطابق یو اے ای سے سالانہ 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد ہوتا ہے، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…