سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ٗ 102میں سے کتنی گاڑیاں نیلام ہوئیں اور کتنی رقم حاصل ہوئی؟تفصیلات جاری

17  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران 102 میں سے 61 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس میجر آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی، ایف بی آر ان کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی 102 گاڑیوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تھی۔میجر آصف کے مطابق 61 گاڑیوں کی نیلامی

سے تقریبا 20 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امید تھی بم پروف گاڑی کی بولی 16 کروڑ سے اوپر جائے گی، دو بم پروف گاڑیوں میں سے کوئی نیلام نہیں ہوئی۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس کا کہنا تھا کہ27 لگڑری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 7 کی نیلامی ہوئی۔مجموعی طور پر وزیراعظم ہاؤس کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں، جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہوتی رہی، اب یہ پیسہ واپس خزانہ میں جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 72 گاڑیاں 10 سال سے بھی پرانے ماڈل کی ہیں، ایک جیپ 32 سال پرانی ہے جبکہ کئی تو بالکل کھٹارا ہیں۔ سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران 102 میں سے 61 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس میجر آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی، ایف بی آر ان کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…