گورنر ہائوس پنجاب ، سندھ ، مری کے بعد آئندہ اتوار عوام کیلئے کونسا ہائوس کھولا جائے گا ؟اعلان کر دیا گیا

16  ستمبر‬‮  2018

مری(آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کشمیر پوائنٹ کے گورنر ہا ئو س کو بھی آئندہ اتوار عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ عوام کی ملکیت ہے، کے صاف پانی کے لیے بیرون ممالک دورہ کر کے لوگوں سے ڈونیشن لیں گے۔ اتوار کو گورنر ہا ئو س مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں یہ

گورنر ہا ئو س نہیں، یہ جو بھی ہے حکومت پنجاب کی ملکیت ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے ہاسز کو عوام کے لیے کھول رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، گندا پانی پینے سے آنے والی نسل تباہ ہورہی ہے تاہم میں نے ذاتی حیثیت میں اپنی این جی او سے 100 سے زائد فلٹریشن پلانٹ لگائے۔چوہدری محمد سر ور نے کہا کہ پنجاب میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ان کی ذمہ لگائی گئی ہے، صوبے کے 26 ہزار دیہات میں صاف پانی پہنچانا ہے جو آسان نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے کا پورا ترقیاتی بجٹ لگائیں تو پھر ہی تمام دیہات میں صاف پانی کی فراہمی ممکن ہے، پینے کے صاف پانی کے لیے بیرون ممالک دورہ کر کے لوگوں سے ڈونیشن لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں یونیورسٹی اسپتال اور گیس کے مسئلے کو حل کرنے کا جامع پلان بنائیں گے اور ہم نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہیں تاکہ مقامی مسائل مقامی عہدیدار حل کریں۔ پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 160ارب روپے درکار ہیں۔ (ن غ)

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…