اس دن موبائل سروس بند کر دی جائے۔۔ صوبوں کا وفاقی حکومت سے رابطہ، بڑی درخواست کر دی گئی

7  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نو اور دس محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی گئی، صوبوں نے موبائل فون کی بندش سے متعلق وفاق کو خطوط لکھ دیے ہیں۔ حساس اور مرکزی جلوس کے راستوں پر ہی موبائل سروس بند ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند رکھنے سے متعلق وزیر اعظم آفس کو آگاہ کردیا، سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جزوی

موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حساس اور مرکزی جلوس کے راستوں پر ہی موبائل سروس بند ہوگی۔اسلام آباد میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کا حتمی فیصلہ سامنے آنا باقی ہے۔ اس سے پہلے سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، آٹھ سے دس محرم تک شیڈول کی گئی اس پابندی کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…