مادھوری کے گانے پر آئٹم سانگ‘ سلمان خان جیکولین کی حمایت میں کود پڑے

23  مارچ‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) اداکارہ جیکولین فرنینڈس مادھوری ڈکشٹ کے کلاسگ گیت’’ایک دوتین‘‘ کے ری میک کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم بالی ووڈ کے دبنگ خان ان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے مقبول ترین گانے ’’ایک دوتین‘‘ کا شمار 80 کی دہائی کے کلاسک گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس گانے نے مادھوری کو بالی ووڈ کی کوئین بنایا جب کہ تقریباً 30 سال گزرنے کے بعد آج بھی یہ گیت لوگوں میں بالکل پہلے کی طرح مقبول ہے۔

گانے کی بے تحاشا مقبولیت کے باعث فلم ’’باغی2‘‘ کے ہدایت کار نے اس گانے کو ری میک کر کے اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر فلمایا ہے تاہم مادھوری کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات کو گانے کا ری میک بالکل پسند نہیں آیا۔ جب کہ کچھ لوگ تو اس قدر غصہ ہیں کہ ان کا کہنا ہے جیکولین نے اس گانے پر پرفارم کرکے مادھوری کی بے عزتی کی ہے۔تاہم جہاں تمام لوگ جیکولین پر تنقید کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیکولین کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ سلمان خان نے جیکولین پر فلمائے گئے’’ایک دو تین‘‘گانے کا نیا ورڑن ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انہیں یہ گانا بہت پسند آیا ہے۔ حالانکہ سروج خان کی کوریوگرافی اور مادھوری کے رقص کو میچ کرنا آسان نہیں لیکن جیکی(جیکولین)نے گانے کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں جیکولین پر فخر ہے۔ گانے سے لطف اندوز ہوں!‘‘واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی فلم’’باغی2‘‘30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…