عامر خان نے چین میں اپنی مقبولیت کا راز بتادیا

14  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں فلموں کی کامیابی اور کمائی کے لیے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام ہی کافی سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ گزشتہ کئی سال سے ان کی فلمیں کمائی میں سے آگے ہیں۔مگر آخری چند سال میں عامر خان کے فلموں کی کمائی بھارت سے زیادہ پڑوسی ملک چین میں ہو رہی ہے، جس وجہ سے ان کی دیکھا دیکھی کئی اداکار اپنی فلموں کو وہاں ریلیز کر رہے ہیں۔عامر خان کے بعد اب سلمان خان نے بھی چین میں اپنی پہلی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کو ریلیز کردیا اور اطلاعات ہیں۔

کہ آئندہ ماہ اپریل میں عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ بھی چین میں پیش کی جائے گی۔عامر خان کی فلموں کی کمائی کو دیکھتے ہوئے سب فلم سازوں کو لگ رہا ہے کہ وہ چین میں مسٹر پرفیکشنسٹ کی طرح کروڑوں روپے کمانے میں کامیاب جائیں گے، لیکن دوسرے فلم ساز کتنے کامیاب ہوتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔تاہم عامر خان نے چین میں اپنی مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ ہندوستان سے زیادہ وہاں کیوں مقبول ہیں۔پنک ولا کے مطابق عامر خان چین میں اپنی مقبولیت کو اتفاقی قرار دیتے ہیں۔تاہم عامر خان اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ حال ہی میں ان کی ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی مقبولیت اتفاقی نہیں تھی، بلکہ یہ فلمیں اس لیے وہاں بھارت سے زیادہ کامیاب ہوئیں کیوں کہ چین کے لوگ انہیں پہلے سے جانتے تھے۔عامر خان کے مطابق ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی کامیابی کا کریڈٹ 2009 میں چین میں ریلیز کی گئی ان کی ’تھری ایڈیئٹس‘ کو جاتا ہے، جس سے وہاں کے لوگ ان سے آشنا ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ ’تھری ایڈیئٹس‘ تعلیمی نظام کے موضوع پر بنائی گئی تھی، اس وجہ سے چین کے لوگ انہیں جلد ہی جان گئے اور جب ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ وہاں ریلیز ہوئیں تو وہاں کے لوگ پہلے سے ہی مجھے جانتے تھے۔مسٹر پرفیکشنسٹ اگرچہ چین میں اپنی کامیابی کو اتفاقی قرار دیتے ہیں۔

تاہم وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کسی اداکار کا چین اور بھارت میں مقبول ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ دنیا کے 3 ارب لوگ اسے جانتے ہیں۔عامر خان نے چین اور بھارت کو بہت بڑی مارکیٹیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کی آبادی پورے یورپ اور امریکا سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ساتھ ہی مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھارت کے مقابلے چین کو فلموں کی کمائی کے حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں صرف 5 ہزار سینما گھر موجود ہیں، جب کہ چین میں 45 ہزار ہاؤسز ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…