مندر میں شوٹنگ پر روینہ ٹنڈن کے خلاف مقدمہ درج اداکارہ نے اجازت نہ ہونے کے باوجود مندر کے احاطے میں شوٹنگ کرائی

8  مارچ‬‮  2018

بھونیشور(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بغیر اجازت مندر میں شوٹنگ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روینہ ٹنڈن مندر کے احاطے میں خوبصورتی کو نکھارنے کے نسخے بتارہی ہیں، بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں قائم گیارہویں صدی کے قدیم سری لنگا راج مندر میں فلمائی گئی یہ ویڈیو کسی شخص نے موبائل فون کیمرہ کی مدد سے ریکارڈ کی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دائیں بازو کے ہندوؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا کیوں کہ جس مقام پروڈیو ریکارڈ کی گئی ہے وہاں کسی بھی قسم کا کیمرا لے جانے کی اجازت نہیں۔ مندر کے منتظم اعلیٰ راجیو پریدانے روینہ ٹنڈن کے اس اقدام پر مقامی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔دوسری جانب بھونیشور ڈی سی پی ستیہ برت بھوئی نے مندر انتظامیہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اداکارہ پر لگائے جانے والے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔ مندر انتظامیہ انچارج راجیو پریدا کا کہنا ہے کہ مندر میں صرف ان لوگوں کو موبائل لے جانے کی اجازت ہے جو مندر میں خدمات انجام دیتے ہیں لہٰذا انہوں نے اداکارہ کے اس عمل کو سیکیورٹی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ہندو عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…