فلم ’’دل جنگلی‘‘ کو (کل) 9 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے

7  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)جلد ہی آنے والی فلم ’دل جنگلی‘ میں ایکشن میں نظر آنے والی اداکارہ تپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں انتہائی بے وقوفانہ اسباب کے باعث مسترد کیا گیا۔’جڑواں 2‘ میں اپنی اداکاری و اداؤں سے سب کا دل جیتنے والی اداکارہ کے مطابق انہیں ابتداء میں یہ تک کہا گیا کہ وہ نہ تو خوبصورت ہے، اور نہ ہی دلفریب ہے، جب کہ اس کا بیک گراؤنڈ بھی مارکیٹ کے حساب سے اہم نہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق تپسی پنو نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت اور دلفریب نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لیے انہیں اداکاری کے لیے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا۔ساتھ ہی اداکارہ نے تسلیم کیا کہ اتنی حوصلہ شکنی کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی طرح ان کی چھوٹی بہن شگن پنو کو بھی مشکلات پیش آئیں۔اداکارہ نے اپنی چھوٹی بہن کی جانب سے اداکاری کے شعبے میں آنے پر کہا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ اب ان کے لیے اتنی مشکلات نہیں ہوں گی، کیوں کہ ان کی بڑی بہن نے مشکلات کا سامنا کرکے اپنا مقام بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی چھوٹی بہن شگن پنو کے لیے بھی اتنی آسانیاں نہیں ہوں گی، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ان کے مقابلے کم مشکلات سے نبرد آزما ہوں گی۔خیال رہے کہ ان کی بہن شگن پنو اگرچہ تاحال کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئیں، تاہم انہوں نے بھی شوبز میں قدم رکھ لیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی کسی اہم فلم میں نظر آئیں گی۔30 سالہ تپسی پنو نے 2010 میں تامل فلم ’جھمنڈی نادم‘ سے کیریئر کی شروعات کی، تاہم ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’چشم بددور‘ 2012 میں ریلیز ہوئی۔ہندی، تامل اور تیلگو سمیت اب تک 26 فلموں میں جلوہ گر ہونے والی تپسی پنو کی اہم ترین فلموں میں ’پنک، نام شبانہ، دی غازی اٹیک، رننگ شادی اور جڑواں 2‘ شامل ہے۔

ان کی آنے والی فلم ’’دل جنگلی‘‘ کو رواں ماہ 9 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، اس میں ان کے ساتھ ثاقب سلیم رومانس کرتے نظر آئیں گے۔’دل جنگلی‘ کی ہدایات ایلیا سین نے دی ہیں، جب کہ اسے دیپشکا دیش مکھ، جیکی بھگنانی، موڈت جین اور ماینک جین نے پروڈیوس کیا ہے۔اس کے علاوہ تپسی پنو کی آنے والی فلموں میں ’سورما‘ اور ’من مرزیاں‘ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…