بونی کپور کی وہ غلطی جوسری دیوی کی موت کی وجہ بنی

27  فروری‬‮  2018

نئی دلی ( سی پی پی ) آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب بھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔ امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دبئی کے شیخ النہیان سے بات کی ہے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جلد سے جلد سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔واضح رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو دل کادورہ قراردیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز آنے والی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…