میرے کنوارے رہنے کی وجہ مہنگائی ہے ،سلمان خان کا حیرت انگیز انکشاف

25  فروری‬‮  2018

ممبئی ( سی پی پی)بالی ووڈ سلطان سلمان خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 300 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی انہوں نے 52 سال تک کنوارے رہنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔سلمان خان کا شمار جہاں بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہیں ان کا شمار انڈسٹری کے کنوارے ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔اگرچہ گذشتہ ایک سال سے ان کی شادی کی چہ مگوئیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار اینکت تیواری اور موہت مرواہ سمیت ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم اور گوتم روڈ کی شادیاں ہونے سے ان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری میں شادیوں کے اوپر شادیاں ہونے کے باعث سلمان خان کی شادی نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں بحث ہونے کے بعد اب ان سے بھی شادی نہ کرنے کے سوالات پوچھے جانے لگے ہیں۔تاحال شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے 52 سال گزر جانے کے باوجود شادی کیوں نہیں کی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی کو قرار دیا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اور شادی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔انہوں نے مثال دی کہ ان کے والد نے صرف 180 بھارتی روپے میں شادی کی، مگر اب شادیاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے میں بھی نہیں ہوپاتیں۔کروڑوں روپے کمانے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی بڑھ جانے کے باعث شادی کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے، اس لیے وہ تاحال کنوارے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…