بچوں سے زیادتی کیلئے ہمیں موثر حل نکالنا ہوگا ،اداکارہ پریانکا چوپڑا

24  جنوری‬‮  2018

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتی ہے اور اس کے لئے ہمیں موثر حل نکالنا ہوگا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی اداکاری سے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے، پریانکا وہ ناصرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ خدمت خلق میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے اپنی سماجی خدمات کے سسلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی مدد کرنا ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، انہوں نے کم عمری میں ہی سماجی خدمات میں حصہ لینا شروع کردیا تھا، ان کی فیملی کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے یا آپ کن حالات کا سامنا کررہے ہیں، آپ کو اپنی سماجی ذمہ داریاں نہیں بھولنی چاہئیں۔پریانکا چوپڑانے کم عمری کی شادیوں اورچھوٹے بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کے بارے میں کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی، یہ شرمناک واقعات صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر کیممالک میں ہوتے ہیں۔ لیکن میں دیگرلوگوں کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ ہمیں ان مسائل کے خلاف کھڑا ہوجانا چاہئے یا سڑکوں پر آجانا چاہئے، ان مسائل کے حل موجود ہیں، بس ہمیں ان کا ادراک کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش پر غور کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…