پریانکا چوپڑا کی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی کا امکان

22  جنوری‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) دیسی گرل پریانکا چوپڑا یوں تو گزشتہ 3 سال سے ہالی ووڈ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں تاہم پہلی بار انھیں فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلیے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔آسکر ایوارڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پریانکا چوپڑا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ آسکر نامزدگیوں کا اعلان 23 جنوری کو کیا جائے گا۔

اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا چوپڑا کو فلم کے سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔اکیڈمی ایوارڈ نے نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ امریکی اداکارہ روساریو ڈاو?سن، مشیل روڈریگئز اور برطانوی اداکارہ رابل ولسن کی بھی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر شیئر کیں۔ پریانکا چوپڑا سمیت ان اداکاراو?ں کو ’بی ہائنڈ دی سین‘’سینماٹوگرافی‘ ’کاسٹیوم ڈیزائن‘ اور’میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائل‘ جیسی کیٹیگریز میں نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ 90 آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں برس 4 مارچ کو ہوگی۔ آسکر ایوارڈز کیلیے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے بھیجی گئی غیر ملکی زبان کی کیٹیگریز کی فلموں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے جب کہ شارٹ لسٹ کی گئی فلموں میں پاکستان، بھارت، ایران اورچین سمیت کسی بھی ایشیائی ممالک کی کوئی بھی فلم شارٹ لسٹ نہیں کی گئی۔ آسکر ایوارڈز کیلییوڑوئل ایفیکٹس کی بھی 20 فلموں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بولی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا ہولی ووڈ میں ’بے واچ‘ فلم سے انٹری دے چکی ہیں، جب کہ وہ امریکی ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ ان دنوں وہ بالی ووڈ کے بجائے ہولی ووڈ منصوبوں کی شوٹنگ میں ہی مصروف ہیں، ایسے وقت میں آسکر ایوارڈ منعقد کرنیوالی اکیڈمی انھیں 90 ویں ایوارڈ کیلیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…