اداکارہ کالکی کوچلین فلم’ ’گلی بوائے‘‘ میں گلوکاری کریں گی

14  جنوری‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)یہ جوانی ہے دیوانی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور ربن جیسی فلموں میں جلوے دکھانے والی 34 سالہ اداکارہ کالکی کوچلین جلد ہی پہلی باررنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔تینوں اداکار فلم ساز زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں کالکی کوچلین ایک گلوکارہ کے طور

پر نظر آئیں گی۔’گلی بوائے‘ میں اگرچہ مرکزی کردار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کا ہوگا، تاہم کالکی کوچلین کا کردار بھی اہم ہوگا۔احمد آباد مرر کے مطابق 34 سالہ کالکی کوچلن ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کی طرح ایک گلوکار کے روپ میں نظر آئیں گی۔فلم میں کالکی کوچلن اور رنویر سنگھ ممبئی کی گلیوں میں گانے گاکر شہرت حاصل کرنے والے نوجوان گلوکاروں ووین ڈوائن اور نائزے کا کردار ادا کریں گے۔فلم کی کہانی سچے واقعے پر مبنی ہوگی، جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پہلی بار کالکی کوچلین، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔جب کہ زویا اختر کے ساتھ کالکی کوچلین دوسری بار کام کرتی نظر آئیں گی، اس سے قبل وہ ان کی 2011 کی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ہریتھک روشن، کترینہ کیف اور فرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔کالکی کوچلین کو ’یہ جوانی ہے دیوانی، ربن، مارگریٹا ود اسٹرا، ترشنا، ہیپی اینڈنگ، فریڈم میٹرس، نیکڈ، جیا اور جیا‘ سمیت مختلف فلموں اور ڈاکیومینٹریز میں منفرد اداکاری کرنے کے باعث کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2009 میں ’ڈیو ڈی‘ فلم سے کیا، انہوں نے اسی فلم میں بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔کالکی کوچلین نیشنل، فلم فیئر اور اسکرین ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…