ہیرو کا معاوضہ اداکارہ سے 1500 گنا زیادہ دیاگیا

12  جنوری‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکار مارک وال برگ کو ساتھی اداکارہ مشیل ولیمز کے مقابلے ایک ہی فلم میں کام کرنے کے دوران 1500 گنا زیادہ معاوضہ دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے امریکی نشریاتی ادارے یو ایس ٹو ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ گزشتہ برس 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والے ڈرامہ فلم’ ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘‘ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کو دیے گئے

معاوضے میں حیران کن فرق پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار مارک وال برگ کو فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر مجموعی طور پر 15 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم ادا کی گئی۔جبکہ اسی فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر اداکارہ مشیل ولیمز کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دی گئی۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر فلم کا کتنا معاوضہ ملا؟خبر کے مطابق اس معاملے سے متعلق تمام خبر رکھنے والے افراد نے اس پر کوئی بات کرنے سے انکار کردیا، جب کہ دونوں اداکاروں نے بھی اسی معاملے پر تاحال کوئی وضاحت نہیں کی۔دوسری جانب ایک ہی فلم میں کام کرنے والے مرد و خواتین اداکاروں کے معاوضے میں اتنا فرق ہونے پر کئی خواتین اداکاراؤں نے اس عمل کی مذمت کی۔مرد اداکار کے مقابلے خاتون اداکارہ کو کم معاوضہ دیے جانے کے خلاف ہولی وڈ اداکارہ امبر ٹیمبلن، میا فارو اور جیسیکا چیسٹن نے سوشل میڈیا پر مذمت کی، اور کہا کہ فلم میں مشیل ولیمز کی اداکاری مارک والبرگ کے مقابلے زیادہ بہتر تھی۔خیال رہے کہ’ ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘‘ فلم کو 25 دسمبر 2017 کو ریلیز کیا گیا، فلم نے 27 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی کمائی کی، جو پاکستانی 27 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔فلم کی کہانی ایک جواں سالہ لڑکے کے اغوا اور اس کی بازیابی کے لیے طلب کیے گئے بھاری معاوضے کے گرد گھومتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…