ورون دھون کا’ ’بیوی نمبر ون‘‘ کا سیکوئل بنانے کافیصلہ

24  دسمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کے کامیاب سیکوئل کے بعد ورون دھون اب ’بیوی نمبر ون‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون جو نہ صرف خود کو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا بہت بڑا مداح کہتے ہیں بلکہ اداکاری میں بھی ان کو کاپی کرتے ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زیادہ تر کامیڈی فلمیں ہی سائن کرتے ہیں جو سلمان خان اپنے کیریئر کے

آغاز میں کیا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ نوجوان اداکار کی اب تک تمام فلمیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ورون دھون حال ہی میں 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب ترین فلم ’جڑواں‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو بے حد پسند کیا گیا، اسی لیے وہ اب سلو میاں کی ایک اور فلم کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔

فلم ’جڑواں ‘ کی طرح ’بیوی نمبر ون‘ بھی ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون ہی کی فلم ہے اور نوجوان اداکار کو یہ فلم بے حد پسند ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک بار پھر اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ورون دھون کی اپنے والد اور بالی ووڈ کے معروف ہدایت

کار ڈیوڈ دھون کے ساتھ تیسری فلم ہوگی وہ اب تک فلم ’میں تیرا ہیرو‘ اور ’جڑواں ٹو‘ میں کام کرچکے ہیں اور دونوں فلمیں کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔واضح رہے سلمان خان کی فلم ’بیوی نمبر ون‘ میں کرشمہ کپور اور سشمتا سین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور، تبو اور سیف علی خان بھی فلم کا حصہ تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…