نئی دہلی سے ممبئی جانیوالی پروا ز کے دوران ایک مرد مسافر کی زائرہ وسیم کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی،ویڈیو لیک،پورا بھارت ہل کر رہ گیا‎

10  دسمبر‬‮  2017

ممبئی( آن لائن) فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ کے دوران مسافر کی جانب سے دست درازی کی گئی جس پر وہ زاروقطار رونے لگیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم دنگل سے انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم دہلی سے وسترا ائیرلائن کی پروازسے ممبئی جارہی تھیں کہ انہوں نے فلائٹ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پرایک وڈیوڈالی جس میں وہ زارو قطاررورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلائٹ میں ان کے عقب میں بیٹھے شخص نے اس وقت دست درازی کی جب وہ سورہی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ مسلسل ان کی گردن پرہاتھ لگارہا تھا، اداکارہ اْس کی اس حرکت کی ویڈیو بنانا چاہتی تھی لیکن روشنی کم ہونے کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکیں تاہم وہ کسی حد تک اسکرین شاٹس لینے میں کامیاب رہیں۔ اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا اوراس شخص کی شکایت کی تاہم فلائٹ کے عملے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پرسب کو روتے ہوئے اپنی روداد سنائی اورکہا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا کوئی تحفظ نہیں کرے گا تو ہم لڑکیاں کیسے محفوظ رہیں گی۔اداکارہ کی جانب سے اس اقدام کے بعد ائیرلائن وسترا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ وہ زائرہ کے ساتھ ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی، زائرہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے جب کہ ایسا رویہ ناقابل برداشت ہیں جس کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…