حقیقی زندگی میں اپنے فلمی کردار سے بہت مختلف ہوں‘اداکارہ ریچا چڈا

6  دسمبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈین فلم’ ’فقرے رٹرنز‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔’فقرے رٹرنز‘ میں کرمنل خاتون بھولی پنجابن کا کردار ادا کرنے والی ریچا چڈا کہتی ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں اپنے فلمی کردار سے بہت مختلف ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے بولی وڈ میں ہونے والی بڑی اور پرتعیش

پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کا سبب بھی بتادیا۔اپنے ایک انٹرویو میں ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ وہ ’فقرے رٹرنز‘ کی بھولی پنجابن سے کافی مختلف ہیں، وہ حقیقی زندگی میں نہایت ہی حساس اور مختلف شخصیت کی مالک ہیں۔اپنی فلم ’فقرے رٹرنز‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کی پہلی فلم کے دوران سب اداکار ایک دوسرے سے ناواقف تھے، تاہم اس بار تمام اداکاروں میں اچھی دعا سلام ہوگئی، جس وجہ سے فلم میں کام کرنے کے دوران زیادہ مزہ آیا۔اس سوال کے جواب میں کہ بولی وڈ کی پرتعیش پارٹیوں میں شرکت کرنا کیریئرکے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے، کہ جواب میں ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ ’ انہیں اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں، کیوں کہ انہیں ایسی پارٹیوں میں شرکت کی دعوت نہیں دی جاتی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکار کے طور پر یہ لازمی ہے کہ ہرکوئی اپنے نمبر بڑھائے، تاہم انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ اگر ان کی کوئی بھی فلم مداحوں کو اچھی لگی اور شائقین فلم دیکھ کر ہنس پڑے، یہی ان کے لیے کافی ہے۔خیال رہے کہ ریچا چڈا کی آنے والی فلم ’فقرے رٹرنز‘4 سال قبل 2013 میں آنے والی کامیڈی فلم ’فقرے‘ کا سیکوئل ہے۔’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی، اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کے ساتھ پنگے کرتیں نظر آئیں گی۔سیریز کی پہلی فلم ’فقرے‘ میں چاروں دوستوں نے مل کر بھولی پنجابن کو جیل بھیج

دیا تھا۔پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات مرغدیپ سنگھ لمبا دی ہیں، اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔فلم کا پہلا ٹریلر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، فلم کو آئندہ ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…