معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار سے تو آپ واقف ہی ہونگے فلموں میں آنے سے پہلے وہ کیا کام کرتے تھے اور پہلی فلم کا معاوضہ انہیں کتنا ملا ، جان کر دنگ رہ جائیں گے

28  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کے چند کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہر سال سپر ہٹ فلم دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اکشے کمار کے والد ایک اکائونٹنٹ تھے ۔ اکشے کمار نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا ۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں پہلی فلم کا معاضہ 5ہزاربھارتی روپے ملا تھا۔ بھارتی شوبز

ویب سائٹ مڈ ڈے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اکشے کمار نے نہ صرف خود کو ملنے والے ابتدائی فلموں کے معاوضے سے متعلق کھل کر بات کی، بلکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح ایک ماڈل سے اداکار اور پھر ایک سپر اسٹار بنے۔50 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کیں، جب کہ وہ شروع سے ہی پیسوں کے معاملے میں خوشنصیب رہے ہیں، کیوں کہ ان کے والد اکاؤنٹنٹ تھے۔کھلاڑی ہیرو کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اداکار ہیں بلکہ انہوں نے ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی متعدد فلموں میں سرمایہ کاری کی، لیکن وہ فلموں میں سوچ سمجھ کر پیسے لگاتے ہیں، وہ زیادہ تر چھوٹی بجٹ کی فلموں کو پروڈیوس کرتے ہیں۔ان کے مطابق انہوں نے زیادہ تر 20 سے 30 کروڑ روپے کی بجٹ سے تیار ہونے والی فلموں میں سرمایہ کاری کی، جنہوں نے 40 سے 50 کروڑ روپے کمائے۔اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلی فلم کا معاوضہ محض 5 ہزار بھارتی روپے ملا، لیکن اس وقت تک وہ صرف ایک ماڈل کے طور پر مشہور تھے۔بعد ازاں انہیں بنگلورو میں ماڈلنگ اور میک اپ کی دنیا کے جانے پہچانے شخص پرامود چکرورتی نے تجویز دی کہ اگر انہیں فلمی دنیا میں اپنا نام بنانا اور معروف اداکار بننا ہے تو انہیں اپنا فوٹو شوٹ کرکے پورٹ فولیو تیار کرنا پڑے گا۔اداکار کے مطابق فوٹو شوٹ کے فوری بعد انہیں ایک

ساتھ تین فلمیں ملیں، جس میں سے انہیں پہلی فلم کا معاوضہ 5 ہزار، دوسری فلم کا 50 ہزار، جب کہ تیسری فلم کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ملا۔اکشے کمار نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ معاوضہ کون سی تین فلموں کے لیے ملا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…