اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزاحیہ اداکار گرفتار

25  ‬‮نومبر‬‮  2017

بیرو ت (آن لائن)لبنانی پولیس نے تھیئٹر میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے فنکار زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا ۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر سرگرم ایک مشکوک خاتون کی شناخت کی، جس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتا چلا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی اہلکار ہے۔ اس نے

عتیانی کو بھی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا اور وہ اس خاتون کو حساس معلومات اور اہم شخصیات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔پولیس اور خفیہ اداروں نے عیتانی کے صہیونی ریاست کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں ان کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔بیروت کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عیتانی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے صہیونی خفیہ اداروں کی طرف سے جو ٹاسک دیا گیا تھا اس نے وہ مکمل کیا ہے۔ اس میں لبنان میں اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات کے بارے میں اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔عیتانی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حالیہ دو ہفتوں کے دوران لبنان میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی صہیونی خفیہ اداروں کو معلومات فراہم کی تھیں۔لبنانی فنکار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے عیتانی اور ان کی اہلیہ کو بیروت میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…