فلم’’پدماوتی‘‘ کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا، دیپیکاپڈوکون

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ’’پدماوتی‘‘ کے حوالے سے ہم صرف سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں اس کے علاوہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔بھارتی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تو انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ

وہ سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ہدایتکار کی فلم میں بطور ہیروئن کام کریں گی لیکن اب وہ فلم پدماوتی کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد تنازعات کو ختم کرکے فلم انڈسٹری میں ہونے والی ایک بڑی جنگ جیت لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت عورت مجھے فلم ’’پدماوتی‘‘ کا حصہ ہونے اور اس کی کہانی منظر عام پر لانے پر فخر ہے۔دیپیکا کا کہنا تھا کہ فلم شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو ریلیز ہونی چاہیے، فلم کے خلاف احتجاج غلط اور افسوس ناک عمل ہے، ہم لوگوں کو نہیں سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں، جہاں ہمیں یقین ہے کہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکے گا، انڈسٹری میں یہ صرف فلم پدماوتی کی نہیں بلکہ ایک بڑی جنگ ہے۔واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون فلم پدماوتی میں رانی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ دوسری جانب راجپوت برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی کہانی میں تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے، راجپوت برادری نے فلم ریلیز کرنے پر پْرتشدد احتجاج کی بھی دھمکی دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی ریلیز روک دی جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…