فلم روبوٹ کے سیکوئل ’2.0‘ میں رجنتی کانت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ٗ انکار کر دیا ٗ عامر خان کا انکشاف

21  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم روبوٹ کے سیکوئل ’2.0‘ میں رجنتی کانت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔بالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم روبوٹ کے پہلے سیکوئل میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کی اداکاری

کو شائقین نے بے حد سراہا اور فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد ہدایت کار شنکر نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تاہم حیران کن طور پر اس میں رجنتی کانت کا رول کسی اور کو آفر کیا گیا اور اس راز سے عامر خان نے حالیہ انٹریو میں پردہ اٹھایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار شنکر نے فلم ’2.0‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی اور اکشے کمار نہیں بلکہ رجنتی کانت کا کردار کرنے کیلئے کہا گیا حالانکہ شنکر میرے پسندیدہ ہدایت کار ہیں لیکن میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ رجنتی کانت کی جگہ اس انڈسٹری میں کوئی بھی نہیں لے سکتا۔عامر خان نے کہاکہ فلم ’2.0‘ ایک بلاگ بسٹر فلم ہے اور یہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور مجھے رجنتی کانت نے خود کہا کہ ان کی طبیعت اب زیادہ بہتر نہیں رہتی اس لیے یہ کردار عامر خان کو ہی کرنا چاہیے لیکن اس کے باوجود میں نے فلم کرنے سے انکار کیا کیوں کہ

میں جب جب آنکھیں بند کرتا ہوں ٗمجھے اس کردار میں صرف رجنتی کانت ہی نظر آتے ہیں اس لیے میں یہ کردار کبھی بھی نہیں کرسکتا۔واضح رہے فلم ’2.0‘ میں رجنتی کانت کے ساتھ اکشے کمار اور ایمی جیکسن بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…