مادھوری ڈکشت اب مراٹھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

18  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت اب مراٹھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔بالی ووڈ میں فلم ’رام لکھن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بے شمار کامیاب فلمیں دیں تاہم شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی مگر

کچھ عرصے بعد ان کی ڈانسنگ پروگرام میں بطور جج واپسی ہوئی جبکہ 2014 میں انہوں نے فلم ’گلاب گینگ‘ اور ڈیڑھ عشیقہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر دونوں فلمیں ناکام ثابت ہوئیں تاہم اب انہوں نے مراٹھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانسنگ کوئن مراٹھی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جہاں فلم میں وہ ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی جو زندگی میں خود کو پہچاننے کے سفر پر گامزن ہوتی ہے اور اس دوران کئی دشواریاں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کا نام اب تک فائنل نہیں کیا گیا تاہم رواں سال کے آخر میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔مادھوی ڈکشت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے مراٹھی فلم کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے انہیں کئی آفرز بھی ہوئیں لیکن وہ ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی تاہم جیسے ہی مجھے اس فلم کی کہانی سنائی گئی تو میں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی کیوں کہ یہ ہر گھر کی

کہانی ہے جو نہ صرف خواتین کی ہمت بڑھاتی ہے بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…