’’لڑکا اور لڑکی ایک ساتھ ایسا کر سکتے ہیں ‘‘ رنبیر کپورکیساتھ متنازع تصاویرپرماہرہ خان نے خاموشی توڑ تے ہوئےایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوجائینگے

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رنبیر کیساتھ آدھی رات کو نیویارک کی سڑکوں پر مختصر لباس میں سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا نجی معاملہ ہے، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں، تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ نےکراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں

نیویارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مختصر لباس میں رات گئے سگریٹ نوشی کرتی تصاویر پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرا نجی معاملہ تھا، تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ میڈیا ہر جگہ موجود ہے، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ یہ تصاویر کسی فلم کا حصہ نہیں تھیں، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار رنبیر کپور بھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اور انہوں نے ان تمام لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید صرف اس لیے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید کرنا بند کی جائے۔خیال رہے کہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کسی بھی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہیں کر رہے ،اس سے قبل رئیس فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی ہوٹل میں کسی مسئلے پر بحث کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس کے بعد دونوں کی نیویارک میں ایک ہوٹل کے باہر رات گئے سگریٹ نوشی کی

تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس پر پاکستان میں ماہرہ خان پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…