کیا آپ جانتے ہیں کہ چوتھی طلاق کے بعد نور کے شوبز چھوڑ کر یاد اللہ میں مگن ہونے کے پیچھے ایک بزرگ ہستی کا ہاتھ ہے،وہ بزرگ ہستی کون ہے ؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصے سے اپنی چوتھی طلاق کے باعث خبروں کی زینت بننے والی نور نےاپنے آخری خاوند ولی حامد سے طلاق کے بعد اچانک ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا

ہے ۔نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز سے بات کرتے ہوئے نور کا کہنا ہے کہ پروگراموں کی میزبانی کی آفرہوئی تو دوپٹہ اوڑھ کر صرف پروگراموں کی میزبانی کروں گی جبکہ ڈرامہ، رقص، فلم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ دین اسلام کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کا سلسلہ شروع کیاہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے مرشد کی ان پر نظر کرم ہوئی اور انہوں نے مجھے دین پر عمل کرنے کیلئے سمجھایا جس پر مجھے احساس ہوا کہ بہت کچھ ایسا جو میں ماضی میں کرتی رہی وہ ٹھیک نہیں تھا، ہمیں نبی کریمﷺ کی سنت پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے، مجھے مرشد کی طرف سے سمجھانے کے بعد پتہ چلا کہ کئی ایسی چیزیں تھیں جو میں نہیں کرتی تھی جس پر میں نے احکامات الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے دل کے اندر سے ایک آواز آئی جس کے بعد میں نے نماز ادا کرنا شروع کر دی اور اس کے بعد میں نے دوپٹہ بھی اوڑھنا شروع کر دیا ہے۔ میرا دل اس مصنوعی دنیا سے اوب چکا ہے، قرآن کریم میں ان چیزوں کا ذکر موجود نہیں اس لئے یہ غلط ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…