معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ‘‘ورنہ’’کی ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی

4  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ‘‘ورنہ’’کی ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ فلم 17نومبر 2017کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔فلم کی پہلی ویڈیو بطور ٹیزر’’پاور ڈی گیم‘‘ ایک ریپ سانگ ہے جسے اسلام آباد کے میوزیشن Dar Xpolymerنے گایا ہے، جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، فلم کے گانے بھی شعیب

منصور نے لکھے ہیں۔ جاندار موسیقی کے استعمال اورماہرہ خان کی روایتی انداز سے ہٹ کر اداکاری نے فلم کے ٹیزر میں جان بھردی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور کا کہنا تھا کہ مقصد سے بھرپور فلموں پر یقین رکھتا ہوں اور فلموں کی کہانیاں بھی حقیقت سے قریب تر اور دل کو چھولینے والی ہوتی ہیں، فلم ‘‘ورنہ’’بھی اس سے کچھ الگ نہیں ہے، فلم میں مرد اور خواتین دونوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ادنیٰ سی کاوش ہے جس میں خواتین کو ان کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور مرد حضرات کو ان کے برابری کے حقوق کو تسلیم کرنے کا سبق دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ماہرہ خان کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جس نے ہنسی خوشی (عامی) ہارون شاہد سے شادی کی ہے، شادی کے بعد ان کی شادی شدہ زندگی کا کچھ حصہ غیر معمولی مسائل سے دوچار ہوجاتا ہے، فلم کی کہانی کے ساتھ ہدایات اور پیش کش کے تمام فرائض’’خدا کے لیے’’، ‘‘بول’’جیسی مایہ ناز فلموں میں نئے چہروں کو متعارف کرنے والے شعیب منصور نے نبھائے ہیں۔شعیب منصور ہی نے فلم بول میں ماہرہ خان اور عاطف اسلم جبکہ فلم خدا کے لیے میں ایمان علی اور فواد خان کو متعارف کرایاتھا اور اس بار وہ اپنی فلم’’ورنہ ‘‘میں کوک اسٹوڈیو میں گائے

ہوئے گانوں ‘‘بلیئے، تم کہو اور کوئی لبدا ‘‘سے شہر ت پانے والے ہارون شاہد کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔ فلم میں ہارون شاہد کو برعکس دکھایا گیا ہے جبکہ فلم کے باقی کرداروں میں ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…