اداکار ورون دھون نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

2  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) تیزی سے ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’’جڑواں 2‘‘ نے ایک دن میں 20 کروڑ روپے کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ’’جڑواں 2‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے۔ ’’جڑواں 2‘‘ نے 2 دن میں ہی 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کا

کہنا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن یعنی جمعے کو 16 کروڑ 10لاکھ روپے جب کہ دوسرے روز 20 کروڑ 55 لاکھ روپے کا بزنس کیا جو مجموعی طور پر 36 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ’’جڑواں 2‘‘ ورون دھون کی پہلی فلم ہے جس نے ایک دن میں 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل ورون دھون کی کوئی فلم ایک دن میں 20 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔فلم کا ٹریلراور گانے پہلے ہی مقبول ہوچکے تھے جب کہ صرف 2 دنوں میں 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرنے پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران فلم اچھا بزنس کرسکتی ہے۔واضح رہے فلم ’’جڑواں 2‘‘ ڈیوڈ دھون کی پہلی فلم ’’جڑواں‘‘ کا سیکوئل ہے جو 7 فروری 1997 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سلمان خان کی جڑواں نے مجموعی طور پر ساڑھے 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا تاہم اب ورون دھون کی جڑواں نے محض 2 دنوں میں اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم جڑواں میں سلمان خان نے ڈبل رول کیا تھا جب کہ ان کی ہیروئن کرشمہ کپور اور رمبھا تھیں۔ فلم کے سیکوئل میں ورون دھون ہیرو جبکہ جیکولین فرنینڈس اور تپسی پنو ان کی ہیروئن ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…